نیا پاکستان ہائوسنگ پروگرام کا اجراء 

مکرمی! وزیراعظم عمران خان نے اقتدار سنبھالتے ہی اعلان کیا تھاکہ ملک کے پچا لاکھ بے گھر افراد کو حکومت گھر دے گی۔حکومت کا وسیع رقبہ ملک کے طول و عرض میں موجود ہے اور گزشتہ ماہ لاکھوں کنال ملک بھرمیں قبضہ مافیا سے واگزار کرائی گئی ہے۔ اس سلسلے میں حکومت کی خدمت میں ایک تجویز پیش ہے کہ ملک میں صاف شفاف اور میرٹ پر صرف بے گھر افراد کو مکان دئیے جائیں علاوہ ازیں حکومت ملک کے ہر بے گھر فرد کو تین مرلہ جگہ الاٹ کر دے اور مبلغ تین لاکھ روپے مکان کی تعمیر کے لیے سبسڈی کی صورت میں دیئے جائیں۔ بقایا پانچ لاکھ روپے بنک سے قرضہ دیا جائے جس کی بے گھر افراد ماہوار قسط ادا کرتے رہیں گے۔ مکانات کی تعمیر کی نگرانی ضلعی انتظامیہ کو سونپی جائے تاکہ قواعد و ضوابط کے مطابق تعمیر مکمل ہو سکے اور بے گھر افراد اپنے گھرمل سکیں اور زندگی بھر موجودہ حکومت کو دعائیں دیتے رہیں۔ (سید لطف علی بخاری موچھ میانوالی) 

ای پیپر دی نیشن