لاہور ( اپنے نامہ نگار سے ) احتساب عدالت نے چودھری شجاعت ، چودھری پرویز الہیٰ ، چودھری مونس الہیٰ سمیت فیملی کے 12اراکین کی انکوائری بند کرنے کے حوالے سے معاملے پر نیب کو 24اپریل تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔ فاضل عدالت نے نیب کی جانب سے ریفرنس بند کرنے کی استدعا پر سماعت کی نیب پراسیکیوٹر حافظ اسداللہ اعوان نے عدالت میں دلائل دئیے ۔ نیب لاہور کا چودھری شجاعت حسین، چودھری سالک حسین، چودھری شافع حسین کے خلاف انکوائری بند کرنے کیلئے احتساب عدالت سے رجوع کیا ۔ نیب ریفرنس میں کہا گیا کہ چودھری پرویز الٰہی، اہلیہ پرویز الٰہی، مونس الہی، راسخ الٰہی اور 2 خواتین کے خلاف انکوائری بند کرنے کا ریفرنس دائر کیا ہے۔ چودھری شجاعت حسین پر بطور وفاقی وزیر آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کا الزام تھا چودھری پرویز الٰہی پر بطور اسپیکر پنجاب اسمبلی آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کا الزام تھا چودھری پرویز الٰہی پر بطور لوکل گورنمنٹ منسٹر غیر قانونی تعیناتیوں کا الزام تھا نیب لاہور نے تینوں انکوائریاں بند کرنے کیلئے احتساب عدالت میں تین ریفرنس دائر کیے ہیں چودھری شجاعت، چودھری پرویز سمیت دیگر کے خلاف 12 اپریل 2000 میں تحقیقات کا آغاز کیا گیا 11 مارچ 2015 کو انکوائریاں نیب لاہور کو منتقل کی گئیں چودھری برادران کے خلاف 19 جنوری 2021 کو چیئرمین نیب نے انکوائریاں بند کرنے کی منظوری دی۔
نیب سے چودھری برادران کی انکوائری بند کرنے کے حوالے سے پرسوں تک جواب طلب
Apr 22, 2021