مظفرگڑھ(نامہ نگار) خواجہ سراؤں کے 2 گروپوں کے درمیان لین دین اور مکان کا تنازع حل نہ ہوسکا،،خواجہ سراؤں کے ایک گروپ نے ٹرانسجینڈر امپاورمنٹ نیٹ ورک کی صوبائی صدر شاہانہ عباس شانی سمیت 6 خواجہ سراؤں کیخلاف چوری،تشدد اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کروادیا،تفصیلات کیمطابق غوث کالونی میں 18 اپریل کو لین دین اور مکان کے تنازع پر خواجہ سراؤں کے 2 گروپوں میں تصادم ہوا تھا،دونوں گروپوں نے نہ صرف ایک دوسرے پر جوتیاں برسائی تھیں بلکہ نالیوں کی گندگی اٹھاکر بھی ایک دوسرے پر پھینکتے رہے،پولیس کیمطابق خواجہ سراؤں کے ایک گروپ کی مدعیت میں ٹرانسجینڈر امپاورمنٹ نیٹ ورک کی صوبائی صدر شاہانہ عباس شانی،بگو تھہیم،بلال موچی اور 3 نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،عبدالستار عرف بنٹی نامی خواجہ سرا کی مدعیت میں مقدمہ تھانہ سٹی میں چوری،تشدد ودیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا۔