شاہد خاقان کے ریمارکس افسوسناک، اینٹ کا جواب پتھر سے دے سکتے ہیں: عثمان بزدار

لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پرصوبے کے کاشتکاروں کو سہولت دینے کیلئے جدید ای آبیانہ نظام متعارف کرا دیا گیا ہے۔ 90 شاہراہ قائداعظم پر ای آبیانہ بلنگ سسٹم متعارف کرانے کی افتتاحی  تقریب سے  وزیراعلی عثمان بزدار مہمان خصوصی تھے۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے کہا کہ آبیانہ وصولی کے جدید ای سسٹم رائج ہونے سے آبیانہ کے ایک صدی پرانے نظام کا خاتمہ ہو گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں4 پائلٹ کینال ڈویژنز خانواہ، لیہ، قصور اور شیخوپورہ میں ای آبیانہ نظام کا اجراء کیا گیا ہے اور اس نظام کو بتدریج پورے صوبے میں متعارف کرایا جائے گا۔100 سالہ آبیانہ کے پرانے نظام کی جگہ کاشتکاروں کو آبیانہ کا کمپیوٹرائزڈ بل جاری کیا جائے گا۔ جدید کمپیوٹرائزڈ ڈیٹا بیس سے کسانوں کو پرانے نظام کی خامیوں سے نجات ملے گی۔ آبیانہ کی ادائیگی قریبی بنکوں، ایزی پیسہ، اے ٹی ایم، جاز کیش یا ای پے موبائل ایپ کے ذریعے کی جاسکے گی۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے کہا کہ جدید نظام سے کسانوں کے استحصال کا خاتمہ ہوگا۔ وفاقی وزیر غلام سرور خان، صوبائی وزیر آبپاشی محسن لغاری، صوبائی وزیر زراعت سید حسین جہانیاں گردیزی، معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اس موقع پر موجود تھے۔ علاوہ ازیں وزیراعلی سے90شاہراہ قائداعظم پر  ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقاتیں کیں۔ جس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے سپیکر قومی اسمبلی کے بارے میں نازیبا ریمارکس کی مذمت کی گئی۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بعض اپوزیشن جماعتوں نے غیر جمہوری رویے کا مظاہرہ کیا۔ ایوان کا تقدس سب پر لازم ہے، سپیکر سے متعلق سابق وزیراعظم  کے ریمارکس افسوسناک ‘ انہیں ایسے نازیبا ریمارکس زیب نہیں دیتے۔ اپوزیشن سن لے کہ ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نازک حالات میں اپوزیشن کے انداز سیاست پر صد افسوس ہے۔ اپوزیشن حساس معاملات پر بھی منفی سیاست سے باز نہیں آئی۔ اپوزیشن نے اپنی مردہ سیاست کو زندہ کرنے کی مذموم کوشش کی۔ اپوزیشن ڈوبتی سیاست کے لئے مختلف سہار ے ڈھونڈ رہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے پوری دنیا میں ناموس رسالت کامقدمہ لڑا ہے۔ توڑ پھو ڑ کی سیاست ملک کیلئے نقصان دہ ہے۔ حکومت نے پہلے بھی ناموس رسالت پر آواز بلند کی۔ آئندہ بھی ہماری آواز ہرفورم پر گونجے گی۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے کہا کہ منتخب نمائندوں کے حلقوں کے مسائل ان کی مشاورت سے حل کر رہے ہیں۔ ہر ضلع کا علیحدہ ترقیاتی پیکیج ترتیب دیا ہے۔  تحریک انصاف کی حکومت ترقی کے سفر کو مزید تیزی سے آگے بڑھائے گی۔ وزیراعلی سے ملاقات کرنے والوں میں ارکان  قومی اسمبلی سردار ریاض محمود خان مزاری، سید فیض الحسن، حاجی امتیاز احمد چوہدری اور رکن پنجاب اسمبلی بلال اصغر وڑائچ شامل تھے۔ دریں اثناء وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ علامہ اقبال  نے اپنی شاعری اور افکار کے ذریعے برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں کو خواب غفلت سے بیدار کیا اور علامہ اقبال کی مسلمانوں کیلئے علیحدہ مملکت کے قیام کی تجویز ان کی سیاسی بصیرت کی عکاس تھی۔ شاعر مشرق کا پیغام آج بھی ہماری رہنمائی کی راہ متعین کرتا ہے۔ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدارسے وزیراعلی آفس میں صوبائی وزرا سردار آصف نکئی اور ملک نعمان احمد لنگڑیا ل نے بھی ملاقات کی۔  وزیراعلی عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ چند اپوزیشن جماعتوں نے موجودہ حالات میں بھی پوائنٹ سکورنگ کرنے کی کوشش کی۔ اپوزیشن کی ان جماعتوں کو صورتحال کا ادراک کرنا چاہیے تھا۔ اپوزیشن کا سابقہ ریکارڈ ملکی مفادات سے متصادم رہا ہے۔ پاکستان کے مفادات کے سامنے ذاتی مفادات کی کوئی حیثیت نہیں، اپوزیشن کو چھوٹی سوچ سے نکل کر وسیع تر قومی مفاد کا خیال رکھنا چاہیے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر صوبے میں قبضہ مافیا سے واگزار کرائی اراضی کو مفاد عامہ کیلئے استعمال کرنے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس ضمن میں شرقپور میں قبضہ مافیا سے واگزار کرائی گئی 104 کنال اراضی پر سپیشل چلڈرن ویلیج کے قیام کی تجویز دی گئی۔ وزیراعلیٰ نے تجویز کی اصولی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب حکومت نے پہلی مرتبہ سپیشل ایجوکیشن پالیسی کا نفاذ کیا ہے۔ خصوصی بچوں کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے خیر پور کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے  ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار بزدار نے زمبابوے کے خلاف پہلا ٹی 20 میچ جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...