ہسپتالوں میں معذور افرادکیلئے ریمپ بنائے جائیں:صدر مملکت

ملتان (خصوصی رپورٹر)صدر پاکستان عارف علوی کا کہنا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں معذور افراد کی آسان رسائی کے لئے ریمپ بنائے جائیں جبکہ تمام لفٹس کو بھی فوری آپریشنل کیا جائے جبکہ منشیات کی برائی سے متعلق آگاہی لیکچرز سمیت علاج و معالجے کی بہترین سہولیات مریضوں کو فراہم کی جائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پنجاب بھر کی میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلرز سے ویڈیو لنک میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ معذور افراد اس معاشرے کا نہایت اہم حصہ ہیں جن کو آسانیاں فراہم کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے انسداد منشیات کے حوالے سے خصوصی آگاہی لیکچرز بھی دیئے جائیں اس موقع پر وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود نے انہیں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں اس حوالے سے کام جاری ہے

ای پیپر دی نیشن