مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں3071625ہوگئیں ،کیسز14کروڑ44لاکھ31ہزار سے تجاوز کر گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں583330ہو گئیں ،کیسز3کروڑ26لاکھ2ہزار سے بڑھ گئے ۔بھارت میں کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبرپر ہے جہاں ہلاکتیں 184672ہو گئیں،کیسز1کروڑ59لاکھ24ہزار سے زائد ہو گئے ۔برازیل میں381687افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ متاثرین کی تعداد1کروڑ41لاکھ22ہزار تک پہنچ گئی۔فرانس میں 101881افراد جان کی بازی ہار چکے اور کیسز53لاکھ74ہزار تک پہنچ گئے ۔روس میں کورونا سے ہلاکتیں106706ہو گئیں،کیسز47لاکھ27ہزار سے بڑھ گئے ۔برطانیہ میں 127327افراد موت کی آغوش میں جا چکے جبکہ متاثرین کی تعداد43لاکھ95ہزار تک پہنچ گئی ۔اٹلی میں ہلاکتیں117997ہوگئیں اور کیسز39لاکھ4ہزار سے بڑھ گئے ۔ترکی 36975افراد جاں بحق ہو چکے اور کیسز44لاکھ46ہزار سے تجاوز کر گئے ۔دنیا بھر میں کورونا سے شفا یاب ہونے والوں کی تعداد 12 کروڑ26لاکھ سے زائد اور 1 کروڑ 87 لاکھ سے زائد فعال کیسز ہیں۔
کوروناوائرس ، دنیا بھر میں ہلاکتیں 3071625ہوگئیں
Apr 22, 2021 | 11:17