بھارتی ہسپتال میں آکسیجن سپلائی بند ہونے سے24 کورونا مریضوں کی درد ناک موت

بھارتی ریاست مہاراشٹرکے شہر ناسک میں ایک ہسپتال میں آکسیجن کی سپلائی بند ہونے سے میں کم از کم 24 کورونا مریضوں کی موت ہوگئی جو وینٹیلیٹر پر تھے بھارتی میڈیا کے مطابق جس سسٹم کے ذریعہ ان مریضوں کو آکسیجن مل رہی تھی وہاں سے زندگی کیلئے ناگزیر گیس کا اخراج ہوگیا۔ یہ ہسپتال کے متعلقہ حکام کی لاپرواہی کا بدترین واقعہ ہے جو مہاراشٹرا کے شہر ناسک کے ڈاکٹر ذاکر حسین ہاسپٹل میں پیش آیا۔  بھارت میں جاری کوویڈ۔19 بحران کے درمیان آکسیجن کی قلت ہوتی جارہی ہے اور اس درمیان آکسیجن ٹینکر سے گیس کا بڑے پیمانے پر اخراج نے 24 کورونا مریضوں کی جان لے لی۔ ریاستی وزیر راجیش توپے نے آکسیجن ٹینکر میں والوو کی خرابی کو اس واقعہ کا سبب بتاتے ہوئے کہا کہ تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے تاکہ لاپرواہی کے حقیقی اسباب کا پتہ چلایا جاسکے۔ ذرائع نے کہا کہ یہ دردناک حادثہ دوپہر کے وقت پیش آیا۔ آکسیجن ٹینک سے زبردست اخراج کے سبب آکسیجن کی سپلائی کم از کم نصف گھنٹہ منقطع ہوگئی جس کے نتیجہ میں کئی مریضوں کی موت ہوئی جو وینٹیلیٹر سپورٹ پر تھے۔ فائر بریگیڈ ٹیم کو فوری مقام واقعہ طلب کیا گیا تاکہ آکسیجن کے اخراج کو بند کیا جاسکے.

ای پیپر دی نیشن