ڈزنی اور سونی پکچرز میں فلم سپائیڈر مین سٹریم کرنے کا معاہدہ

 والٹ ڈزنی کمپنی نے سونی پکچرز کے ساتھ فلم سپائیڈر مین کو سٹریم کرنے کا معاہدہ کیاہے۔برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق والٹ ڈزنی کمپنی کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے سونی پکچرز کے ساتھ ایک  معاہدہ کیا ہے جس کے مطابق نیٹ فلیکس پر دکھائے جانے کے بعد امریکہ میں والٹ ڈزنی سونی پکچرز کی سٹریمنگ خدمات اور ٹی وی نیٹ ورکس میں نئی سپائڈر مین فلمیں اور دیگر فلمیں لانے کی سہولیات فراہم کرے گا۔انہوں نے بتایا کہ ڈزنی نے سینکڑوں پرانی فلموں کو ریلیز کرنے کے حقوق حاصل کرلیے ہیں جن میں جمانجی اور ہوٹل ٹرانسلوانیا شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن