چاڈ کے مارے جانے والے صدر ادریس دیبی کے بیٹے محمد ادریس دیبی کو عبوری طور پر ملک کا نیا سربراہ بنا دیا گیا ہے۔ اڑسٹھ سالہ ادریس دیبی پیر کے روز جنگجوں کے خلاف لڑتے ہوئے مارے گئے تھے۔ ملکی فوج کا کہنا ہے کہ محمد ادریس دیبی کو عبوری صدر بنانے سے ملک میں استحکام پیدا ہو گا، تاہم اپوزیشن نے اس تقرری کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ادریس دیبی تین عشروں تک اس وسطی افریقی ملک کے سربراہ رہے تھے۔ ان کی آخری رسومات جمعے کو ادا کی جائیں گی، جن میں فرانسیسی صدر ماکروں سمیت کئی اعلی مغربی شخصیات بھی شریک ہوں گی۔
ادریس دیبی کے بیٹے کو چاڈ کا عبوری صدر بنا دیا گیا
Apr 22, 2021 | 16:26