مزید ٹیکس کےبجائے ریلیف کیلئے آؤٹ آف باکس سلوشنزتجویز کیے جائیں۔وزیراعظم عمران خان

Apr 22, 2021 | 18:33

ویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے عوام پر مزید ٹیکس کا بوجھ نہ ڈالنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا عوامی ریلیف کیلئے آؤٹ آف باکس سلوشنز تجویز کیے جائیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اکنامک ایڈوائزری کونسل کا اجلاس ہوا جس میں نئے وزیر خزانہ شوکت ترین اور معاشی ماہرین شریک ہوئے۔ وزیراعظم نے تمام ممبران کو اکنامک ایڈوائزری کونسل میں خوش آمدید کہا۔ وزیراعظم نےعوام پر مزید ٹیکس کا بوجھ نہ ڈالنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا مزید ٹیکس کےبجائے ریلیف کیلئے آؤٹ آف باکس سلوشنزتجویز کیے جائیں۔ اجلاس میں عمران خان نے اکنامک ایڈوائزی کونسل کو ہدایت کی کہ معاشی استحکام وپائیدارگروتھ کیلئے روڈ میپ پیش کیا جائے اور معاشی معاملات پر تجاویز کیلئے کونسل کی مکمل فعالی کویقینی بنایا جائے۔

مزیدخبریں