وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے صوبائی وزیر محنت انصر مجید نیازی نے ملاقات کی- سیکرٹری محنت بھی اس موقع پر موجود تھے-وزیراعلیٰ کو محکمہ محنت کی کارکردگی اورمستقبل کے پروگرامز سے آگا ہ کیاگیا-وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ محنت کش بھائیوں کی فلاح وبہبود کے لئے تمام ممکنہ وسائل فراہم کریں گے۔ہرمزدور کے ساتھ ہیں اورساتھ رہیں گے۔کورونا کی تیسری لہر میں شدت کے باوجود محنت کش طبقے کیلئے مکمل لاک ڈاؤن سے گریز کیا گیا۔چاہتے ہیں کہ کورونا ایس او پیز پر عملدر آمد کرتے ہوئے صنعت و تجارت کا پہیہ رواں ر ہے۔وزیر اعلی عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ فیکٹریوں اورکارخانوں میں ماسک پہننے کی پابندی یقینی بنائی جائے۔پنجاب میں انسپکٹر لیس رجیم کامقصدصنعت کاروں کو سہولت فراہم کرنا ہے۔سوشل سکیورٹی ہسپتالوں میں محنت کشوں اورمزدوروں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کررہے ہیں ۔