قومی اسمبلی کا اجلاس دوروز کے وقفے کے بعد کل (جمعہ کو) دوبارہ شروع ہوگا۔ اجلاس دن گیارہ بجے اسپیکر اسد قیصر کی صدارت میں ہوگا ۔ تمام جماعتیں تحفظ ناموس رسالتۖ کیلئے مزید اقدامات پر پر متفق ہیں۔ اس بارے میں کل متفقہ قرارداد کی منظوری کا قوی امکان ہے۔ عوامی معاملات بھی زیر بحث آئیں گے، ایوان کے ماحول کو پرامن رکھنے کیلئے دونوں اطراف سے بات چیت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
قومی اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا، تحفظ ناموس رسالتۖ کیلئے مزید اقدامات پر اتفاق
Apr 22, 2021 | 21:08