پی ٹی آئی کے ایک درجن ارکان تاحال چیئرمین قائمہ کمیٹیوں کے عہدوں پر براجمان


اسلام آباد (نامہ نگار) پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کو 10روز گزر گئے لیکن سابق حکمران جماعت کے ایک درجن کے قریب چیئرمین قائمہ کمیٹیوں کے عہدوں پر تاحال براجمان ہیں، سرکاری گاڑیاں بھی واپس نہ کیں، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کا گاڑیوں کی واپسی کے لیے جلد ان تمام سابق چیئرمینوں و چیئر پرسنز سے رابطوں کا فیصلہ۔ سیکرٹریٹ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کے ساتھ ہی ان کی چیئرمین شپ بھی ختم ہوگئی  مگر سہولیات تاحال ان چیئرمینز کے استعمال میں ہیں جو کہ غیرقانونی ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے چیئرمین قائمہ کمیٹی کو چار ملازمین اور گاڑی فراہم کی جاتی ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے مستعفی چیئرمین و چیئرپرسنز سے گاڑیاں اور دیگر ضروری سامان واپس لیا جائے گا۔ ان میں امتیاز چوہدری سول ایوی ایشن، منزہ حسن موسمیاتی تبدیلی، امجد علی خان دفاع، عمران خٹک انرجی، فیض اللہ فنانس، ملک احسان ٹوانہ خارجہ امور، نجیب ہارون ہائوسنگ، علی جدون آئی ٹی، راجا خرم نواز داخلہ، مجاہد علی پارلیمانی امور، جنید اکبر منصوبہ بندی اور ساجد خان سیفران کے چیئرمین تھے۔ ذرائع سیکرٹریٹ کا کہنا ہے کہ تاحال ان چیئرمین و چیئر پرسنز کی جانب سے گاڑیاں واپس نہیں کی گئیں۔

ای پیپر دی نیشن