سبزیوں، پھلوں کی گراں فروشی جاری، حکومت نرخنامے پر عملدرآمد کرانے میں ناکام


لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں19ویں روزے کو بھی سبزیوں اور پھلوں کی گراں فروشی جاری رہی۔ حکومتی ادارے کسی  بھی علاقے میں سرکاری ریٹ لسٹ پر عمل درآمد میں ناکام رہے جس سے پرچون سطح پر کھلے عام سبزیوں اور پھلوں کی گراں فروشی  جاری رہی۔ سرکاری نرخ نامے میں بعض سبزیوں کی قیمتوں میں کمی ہوئی لیکن گراں فروشی کے باعث یہ کمی صارفین کو منتقل نہیں  ہوئی۔ صارفین نے رابطہ کر کے  بتایا کہ سبزیوں میں ایک کلو آلو کچا چھلکا درجہ اول کی زیادہ سے زیادہ قیمت24 روپے تھی لیکن دکانداروں نے 35 روپے تک فروخت کئے۔ پیاز درجہ اول 61روپے کی بجائے 75روپے، ٹماٹر 63 روپے کی بجائے 100 روپے، لہسن دیسی 145روپے کی بجائے 170روپے، لہسن چائنہ 350 روپے کی بجائے 430روپے، ادرک چائنہ210 روپے کی بجائے 290روپے روپے، پھول گوبھی52 روپے کی بجائے 65روپے،کھیرا فارمی 40روپے کی بجائے49روپے، بینگن52 روپے کی بجائے 60روپے، بند گو بھی67روپے کی بجائے80روپے، شملہ مرچ 96روپے کی بجائے120روپے، بھنڈی 112روپے کی بجائے 130روپے، سبز مرچ اول 109روپے کی بجائے 135روپے، لیموں دیسی 560روپے کی بجائے 690روپے لیموں چائنہ310روپے کی بجائے 400روپے، گاجر چائنہ 50روپے کی بجائے 62روپے، کریلا 67روپے کی بجائے 80روپے تک فروخت کئے گئے۔ پھلوں میں سیب ایک کلو سیب کالا کولو پہاڑی اول کی زیادہ سے زیادہ قیمت 260 روپے مقرر تھی لیکن دکانداروں نے 380روپے تک فروخت کئے۔ سیب سفید اول کی فی کلو قیمت 135روپے تھی لیکن 200 روپے تک فروخت کیا گیا۔ ایک درجن کیلا درجہ اول145روپے کی بجائے 230روپے، کیلا دوئم درجن 90 روپے کی بجائے 125روپے، مسمی درجن اول 190روپے کی بجائے 250روپے، کینو اول درجن260 روپے کی بجائے 350روپے، امرود 90روپے کی بجائے 150 روپے، سٹرابری اول 185روپے کی بجائے 250روپے، کھجور ایرانی275روپے کی بجائے 350روپے، کجھور اصیل190روپے کی بجائے 250روپے، خربوزہ اول 93روپے کی بجائے 120 روپے اور ایک کلو تربوز 63 روپے کی بجائے 80روپے اور ایک کلو لوکاٹ 165روپے کی بجائے 230روپے تک فروخت کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن