حکومت وزیر اعظم ہائوس میں شاہ خرچیاں کر رہی ہے، شہباز گل 


اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ حکومت وزیر اعظم ہائوس میں شاہ خرچیاں کر رہی ہے عمران خان نے جو پیسے بچائے آج وہ فضول خرچی سے لٹائے جا رہے ہیں اگر عمران خان وزیر اعظم نہ ہوتے تو ہم نے بھی ایسا ہی کرنا تھا جیسا موجودہ حکومت کر رہی ہیں لیکن ہمارے پاس فرق صرف عمران خان تھا جن سے سب ڈرتے تھے کہ وہ ایسا نہیں کرنے دے گاایک خاتون نے کلاشنکوف کی تصویر دکھائی اور عمران خان سے کہا کہ اس کا حساب دیں ان کیلئے میرا جواب ہے کہ وہ کلاشنکوف ہمارے دوست ملک سعودی عرب سے گفٹ ہوئی تھی یہ AK 47 کلاشنکوف نمبر 32606 اس کے ساتھ دو میگزین ہیں عوام کو بتادوں یہ لوگ چور ہیں کہیں ایک میگزین ہی چوری نہ کرلیں ہر میگزین میں 30 گولیاں پڑتی ہیں یہ کلاشنکوف توشہ خانہ میں پڑی ہے انہوں نے پنجاب ہائوس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک خاتون جنہیں آجکل ہر دفترکھولنے کا اختیار ہے سنا ہے انہوں نے پائوں کی ٹھوکر سے بھی ایک دفتر کا دروازہ کھولا انہوں نے اپنی پوسٹ میں سونے کی کلاشنکوف کی تصویر لگا کر سوال کیا کہ عمران خان اس کلاشنکوف کا ثبوت دے دیں ۔

ای پیپر دی نیشن