لاہور ہائیکورٹ: اعشاریہ نظام میں رقوم کی ادائیگی کیخلاف دو رکنی بنچ کی سماعت سے معذرت 

Apr 22, 2022


 لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد جمیل خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے اعشاریہ نظام میں رقوم کی ادائیگی کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت سے معذرت کرلی۔ عدالت نے کہا چیف جسٹس کے پاس بھجوا دیتے ہیں تاکہ دوسرے بنچ کے روبرو سماعت ہوسکے۔ انٹرا کورٹ اپیل میں امریکی نژاد شہری سید محمد اقتدار حیدر نے موقف اپنایا کہ سٹیٹ بینک نے پیسوں کے اعشاری نظام کو ختم کر دیا ہے، اب پاکستانی کرنسی میں سب سے چھوٹا سکہ ایک روپیہ ہے، پیسوں کے اعشاری نظام میں ادائیگی روکنے کیلئے قانون بن چکا ہے، اشیاء خورد و نوش، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں وصول کرنے سے عوام کو نقصان ہورہا ہے، روزانہ کی بنیاد پر اعشاریہ نظام میں ادائیگیوں سے عوام سے کروڑوں روپے لوٹے جارہے ہیں، استدعا ہے کہ عدالت ادائیگیوں کا اعشاریہ نظام مکمل ختم کرنے کا حکم دے۔

مزیدخبریں