اسلام آباد (خبر نگار) گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں صرف 103 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ قومی ادارہ صحت کی جانب سے جاری ٹویٹ میں شیئر کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 21 ہزار 904 کرونا ٹیسٹ کئے گئے۔ صرف 103 افراد میں کرونا ٹیسٹ مثبت آئے جبکہ کرونا ٹیسٹوں کی مثبت کی شرح 0.47 فیصد رہی۔ مزید برآں اس دوران کرونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد صفر ریکارڈ کی گئی جبکہ 205 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔