ملتان ( سماجی رپورٹر )لائسنسدار و منتظم سید دائم رضا ہمدانی کے زیر اہتمام امام بارگاہ کاشانہ حیدریہ چاہ بوہڑ والا ملتان میں شہادت حضرت علی ؓکے سلسلے میں مجلس عزا ء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ریاض جوہری نے کہا کہ حضرت علی ؓکی سیرت پاک ہمیں حضرت محمدؐ کی سنت کے مطابق زندگی گزارنے کا درس دیتی ہے۔ مجلس عزا میں سید ضیائحیدر زیدی نے مرثیہ خوانی کی اور سید رضوان رضا ہمدانی نے ناظم منبر کے فرائض سرانجام دیئے۔ کل 21 رمضان المبارک امام بارگاہ کاشانہ حیدریہ چاہ بوہڑ والا میں صبح6:00بجے مجلس عزا منعقد ہوگی اور بعد از مجلس7:00 بجے صبح جلوس شبیہہ تابوت حضرت علی ؓ برآمد ہوگا۔