اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل ڈویڑن بنچ نے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روز میں فیصلہ کرنے کیخلاف پی ٹی آئی کی انٹراکورٹ اپیل پر اعتراضات ختم کرتے ہوئے پیر کو دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران پی ٹی آئی کی جانب سے شاہ خاور ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور کہاکہ اعتراض لگایا گیا ہے مگر اصل اعتراض کیا ہے ہمیں نہیں پتہ ہے، چیف جسٹس نے کہاکہ اعتراض ہے کہ آپ نے صفحات پر دستخط نہیں کئے،اس موقع پر شاہ خاور ایڈووکیٹ نے عدالت کو اعتراض دور کرنے کی یقین دہانی کرائی، جس پر عدالت نے اعتراضات ختم کرتے ہو ئے کیس کی سماعت پیر تک کیلئے ملتوی کردی۔