میلسی (تحصیل رپورٹر) تلوک پورمیلسی کی رہائشی نزیراحمد کی مدعیت میں درج مقدمہ کے مطابق سینیٹری سٹور پر ڈکیتی کے دوران2موٹر سائیکل سواروں نے مزاحمت پر فائرنگ کر کے دوکان مالک مولانا محمداعظم کو قتل کردیا۔ سٹی پولیس نے ملزمان محمد فراز، اورمحمد شہزاد کو گرفتار کر کے پسٹل اور موٹر سائیکل برامد کر لی۔جس کیبعد تجزیاتی رپورٹس ڈی این ایفارنزک اور سیرالوجی رپورٹ حاصل کیں اور ایڈیشنل سیشن جج میلسی محمد زبیر کی عدالت میں مقدمہ کا چالان پیش کیا اب عدالت کے حکم پر پی ایف ایس اے کی فائر آرم رپورٹ بھی عدالت میں پیش کردی گئی ۔
محمد اعظم قتل کیس‘ فائر آرم کی تجزیاتی رپورٹ عدالت میں پیش
Apr 22, 2022