امپورٹڈ حکومت قبول نہیں‘ عران خان نے خودداری کی مثال قائم کر دی: رانا اسحاق


خان گڑھ (خبر نگار) تحریک انصاف شاہ جمال کے رہنما پیر رانا محمد اسحاق نے کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت قابل قبول نہیں ہیں، عمران خان نے خود داری کی مثال قائم کی۔ عوام نے پشاور اور کراچی کے جلسوں میں کثیر تعداد میں شرکت کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ نااہل اور کرپٹ حکمرانوں کو نہیں مانتے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف کلین سویپ کرے گی ۔ اس موقع پر رانا محمد طارق عباس، ملک ارشد گجر، رانا اسلم صدیقی، رانا ناصر علی اور دیگر موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن