اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ ) پاک چین مشترکہ ورکنگ گرو پ کہا ہے کہ چین اور پاکستان ہمہ وقت کے اسٹریٹجک شراکت دار ہیں، چین اور پاکستان سائنس، ٹیکنالوجی اور بنیادی ( ایس ٹی آئی ) میں تعاون کو گہرا کرنے کے لیے مل کر کام کریں گے، سی پیک کی ترقی کے لیے سائنس ٹیکنالوجی سپورٹ فراہم کریں گے۔ گوادر پرو کے مطابق چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک ) کی مشترکہ تعاون کمیٹی (جے سی سی ) کے تحت سائنس اور ٹیکنالوجی پر پاک چین مشترکہ ورکنگ گروپ (جے ڈبلیو جی) کا دوسرا اجلاس یڈیو لنک کے ذریعے ہوا جس میں سائنس اور ٹیکنالوجی میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس کی صدارت وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی وفاقی سیکرٹری حمیرا احمد اور چین کی وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبہ بین الاقوامی تعاون کے ڈائریکٹر جنرل ڈائی گینگ نے کی۔ جے ڈبلیو جی اجلاس میں اس بات کا اظہار کیا گیا کہ چین اور پاکستان ہمہ وقت کے اسٹریٹجک شراکت دار ہیں، اور یہ کہ چین اور پاکستان سائنس، ٹیکنالوجی اور بنیادی ( ایس ٹی آئی ) میں تعاون کو گہرا کرنے کے لیے مل کر کام کریں گے، اور سی پیک کی ترقی کے لیے سائنس ٹیکنالوجی سپورٹ فراہم کریں گے۔گوادر پرو کے مطابق فریقین نے دونوں ممالک کی سماجی اور اقتصادی ترقی کے لیے ایک مرکزی ستون کے طور پر ایس ٹی آئی تعاون کی اہمیت کا اعادہ کیا۔ سی پیک اتھارٹی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے سی پیک کی پیشرفت کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ اجلاس میں ہونے والی بات چیت کے نتیجے میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں کچھ منصوبے شروع ہوں گے۔ جے ڈبلیو جی نے چائنیز اکیڈمی آف سائنسز اور ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کی جانب سے قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں چائنا پاکستان جوائنٹ ریسرچ سنٹر آن ارتھ سائنسز کی مشترکہ تعمیر میں کامیابیوں کا اعتراف کیا۔
چین اور پاکستان ہمہ وقت کے اسٹریٹجک شراکت دار ہیں،ورکنگ گرو پ
Apr 22, 2022