شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) پی پی 141کے کنوینئر و امیدوار صوبائی اسمبلی سید سجاد حسین بگے شاہ نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے دورہ اقتداد میں ملک میں جو بڑے بڑے میگا منصوبے مکمل ہوئے نئی وفاقی حکومت انہیں فعال بنائے گی اور ترقیاتی کاموں کا بھی جال بچھایا جائے گا، عوام کی توقعات پر موجودہ حکومت پورا اُترے گی معیشت کی بہتری کیلئے موثر اقدامات اٹھائے گئے ہیں جبکہ مہنگائی کی روک تھام بھی یقینی بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی گئی ہے، اپنے ایک بیان میں سید سجاد حسین بگے شاہ نے کہا کہ عمران خان نے اپنا سیاسی مستقبل تاریک کرلیا ہے یہ بے بنیاد بیرونی سازش کا سہارا نہ لیں اپنی کارکردگی عوام کے سامنے پیش کریں ، پی ٹی آئی کوعوام بیڈ گورننس اور کارکردگی کے فقدان کے باعث مسترد کرچکی ہے، عمران خان اور انکے حواری الیکشن کمیشن میں غیر ملکی فنڈنگ کیس کا سامنا کریں۔