نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ ن نارنگ کے زیراہتمام رانا تنویرحسین کے وفاقی وزیر تعلیم بننے پر آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا اور مٹھائی تقسیم کی گئی جسمیںمسلم لیگ ن کے سینکڑوں کارکنوں ورکروں رہنمائوںنے شرکت کی اس موقع پرسردار نعیم رضا مان اور ملک یوسف فیاض بٹر اظہر سہیل چوہان ظہیر احمد بٹ سردار علیم رضا مان غلام عباس گجرفیاض بٹر رانا رضوان یوسف حمادالحسن نومی ملک عبدالستار گوگی ظہیر ارشد مغل نے مبارک باد دیتے کہا کہ مسلم لیگ ن انتقام کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی ہمارا واحد مقصد عوامی خدمت ہے علاقہ میں عوامی مسائل کا خاتمہ بلاتفریق ممکن بنائیں گے تھانہ کچہری کی سیاست کا دور گزر چکا اب حقیقی عوامی حکومت کا دور شروع ہوا ہے جس میں عوام کے لئے آسانیاں پیدا ہوں گی نہ کہ انکی مشکلات میں اضافہ کیا جائے ۔