کامونکی(نمائندہ خصوصی)حکیم الامت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال نے اپنی شاعری کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں میں آزادی کی تڑپ پیدا کی،مفکر پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ان کے تصورات اور افکار پر عمل کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار سینئر نائب صدر تحصیل بار ایسوسی ایشن میڈیم ثمرہ ورک ایڈووکیٹ اور سابق جنرل سیکرٹری چودھری نصر اللہ چیمہ ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ عظیم شاعر ڈاکٹر علامہ محمد اقبال ہمارے محسن عظیم ہیں انہوں نے مسلمانوں کے لئے الگ وطن کا جو خواب دیکھا اسے قائداعظم نے انتھک محنت سے حقیقت کا روپ دیا۔انہوں نے کہاکہ عظیم فلسفی شاعر، حکیم الامت علامہ محمد اقبال تحریک پاکستان کی اہم ترین شخصیات میں سے ایک تھے۔ آپ نے اپنی شاعری کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں میں جذبہ خودی اور مسلمانوں کے لئے الگ ملک کی اہمیت کا شعور پیدا کیا۔ علامہ اقبال رحمہ اللہ تعالیٰ نے اردو اور فارسی میں بیک وقت شاعری کی۔
علامہ اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں میں آزادی کی تڑپ پیدا کی:نصر اللہ چیمہ
Apr 22, 2022