شہباز شریف کا وزارت عظمیٰ کے منصب پر بیٹھنا غریب عوام کی دعائوں کا نتیجہ ہے: عمران رحمت

Apr 22, 2022

جوئیانوالہ (نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و سابق یو سی چیئرمین ملک عمران رحمت ڈوگر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف قوم کو آپ سے بڑی توقعات اور اُمیدیں ہیں قوم نااہل سابق حکمرانوں کے جھوٹے دعوئوں، نعروں سے زخم خوردہ ہیں اور انتہائی تکلیف سے گزرے ہیں اور اب جھوٹے خواب دکھانے والوں سے نجاب حاصل ہوچکی شہباز شریف کا وزارت عظمیٰ کے منصب پر بیٹھنا غریب عوام کی دعائوں کا نتیجہ ہے، شہباز شریف تجربہ کار سخت محنت اور باصلاحیت خدمتگار ہیں جن میں جذبہ خدمت کوٹ کوٹ کر بھرا ہے ۔

مزیدخبریں