حکومت ملک کو بحرانو ں سے نکالنے میں کامیاب ہو جائیگی: شاہد رفیق اعوان 

Apr 22, 2022

کامونکی(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ(ن) کی حکومت ملک کو بحرانو ں سے نکالنے میں کامیاب ہو جائیگی، (ن) لیگ عوام کی عملی خدمت پریقین رکھتی ہے جبکہ عمران خان نیازی نے عوام کو پر فریب نعروں سے ورغلایا ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ(ن)برطانیہ شاہد رفیق اعوان نے اپنے بیان میں کیاانہوں نے کہاکہ عمران خان کی پہلی اور آخری باری تھی جو ملک و قوم کو بہت مہنگی پڑی ہے۔انہو ں نے کہاکہ نئی کابینہ خادم پاکستان وزیراعظم شہباز شریف کے شانہ بشانہ چلتے ہوئے عوام کو مہنگائی کی دلدل سے نکالنے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی، نیازی حکومت کے دور میں ملک سیاسی و معاشی انتشار کا شکار اور عالمی سطح پر تنہا ہوچکا تھا وزیراعظم شہباز شریف اپنی خداداد صلاحیت بروئے کار لاکر ملک کو سیاسی و معاشی استحکام سے ہمکنار کریں گے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کو آٹے ا ور چینی کی قیمتوں میں ریلیف دے رہی ہیں اس مرتبہ پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں اضافہ نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ میاں نواز شریف ملک کے 3مرتبہ وزیراعظم رہے ہیں سفارتی پاسپورٹ ان کا حق ہے۔

مزیدخبریں