نئی حکومت بھی کھاد مافیا کیخلاف بے بس دکھائی دے رہی ہے: میاں عنصر علی

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی ایگریکلچر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری گوجرانوالہ میاں عنصر علی نے صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئی حکومت بھی کھاد مافیا کے خلاف بے بس دیکھائی دے رہی ہے یوریا کھاد کا سرکاری ریٹ 1980روپے فی تھیلا مقرر ہے جو اوپن مارکیٹ میں 2300 روپے میں فروخت ہو رہا ہے انہوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کھاد کی سرکاری ریٹ پر فروخت کو یقینی بنائیں کھاد مافیا کی بلیک مارکیٹنگ کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی اور گورنمنٹ آف پاکستان کے مقرر کردہ ریٹ سے زائد فروخت کرنیوالے مافیا کیخلاف پھرپور آواز اٹھائی جائے گی میاں عنصر علی کا کہنا تھا اس سے قبل کہ کوئی نیا بحران جنم لے حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ کسانوں کو درپیش مشکلات کا ازالے کے لئے زرعی اور معاشی پالیسیوں پر ازسرنو جائزہ لیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...