شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) شیخوپورہ کے رہنمائوں میاں اعجاز احمد ،میاںمقبول احمد ،ملک عرفان اسلام ،شفاعت چوہان نے میاں حمزہ شہباز کو وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کی خوشحالی کا دور شروع ہوچکا ہے وفاق میں وزیر اعظم شہباز شریف اور پنجاب میں میاں حمزہ شہباز شریف اپنی بھرپور قائدانہ صلاحیتوں کے بل بوتے عوام کو بھرپور ریلیف فراہم کریں گے ، اپنے ایک بیان میں ان رہنمائوں نے کہا کہ نواز لیگ کو وہ مینڈیٹ ملا ہے جو 2018میں چوری ہوا تھا وفاق میں شہباز شریف اور پنجاب میں میاں حمزہ شہباز شریف کا وزیر اعلیٰ بننا اسی سلسلہ کی کڑیاں ہیں، نواز لیگ نے دیگر اتحادی جماعتوں کے ہمراہ عوامی مطالبہ پر نااہل ٹولے کو رخصت کردیا اور عوامی امنگوں کی ترجمانی کرتے ہوئے حکومت تشکیل دی ہے، انہوں نے کہا کہ عمران خان اور انکے حواری اب یہ رونا دھونا بند کریں نواز لیگ کی قیادت نے پی ٹی آئی کے دور اقتدار میں تمام تر جبر برداشت کیا ہم سیاسی انتقام نہیں لیں گے تاہم اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والوں کا بھی حساب ہو گا۔