ملتان (جنرل رپورٹر) سوشل میڈیا پر پاک فوج کے خلاف غلیظ زبان استعمال کرنے کے خلاف سرائیکستان نوجوان تحریک کا احتجاجی مظاہرہ۔پاک فوج کے خلاف زبان درازی کرنے والوں کو فوری سخت گرفت میں لانے کا مطالبہ۔گزشتہ روز اڈا بند بوسن روڑ پر سرائیکستان نوجوان تحریک نے روڑ بند کر کے پاک فوج زندہ باد‘وطن کے محافظ زندہ باد اور ملک دشمن ایجنٹ مردہ باد کی فلک شگاف نعرے بازی کی۔مظاہرے کی قیادت چیئرمین مہر مظہر عباس کات مرکزی رہنما ملک سلیم عباس بوسن‘ملک سانول عباس بوسن‘ملک عامر وینس‘مہر مبشر چاون نے کی۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مہر مظہر کات و دیگر راہنماؤں نے کہا کہ پاکستانکی سرحدوں محافظ ھماری افواج ہیں اور افوج کے خلاف بکواس کرنے والوں کے خلاف ادارے فوری ایکشن لیں اور گرفتار کر کے سخت سزا دیں۔ مظاہرے میں ملک ساغر مہوٹہ‘ملک وقاص‘ملک عمر بوسن ‘شاہد نواز ملک شاہد اٹھنگل‘وسیم بوسن‘فہیم بوسن‘علی حیدر موہانہ سمیت کثیر تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی۔