میاں چنوں ( خبر نگار‘ نمائندہ نوائے وقت ) نیشنل ہائی وے سے دس لاکھ مالیت کی سرکاری بیج والی میڈیسن برآمد محکمہ صحت اظہار لاعلمی تصدیق کے بعد ہی بتا سکتے ہیں کہ ادویات سپلائی کے دوران گری ہیں یا کس ہسپتال کو سپلائی ہوئی ہیں رابطہ کرنے پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میاں چنوں ڈاکٹر عثمان ضیاء کا جواب بتایا گیا ہے نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس بیٹ نمبر 17 کے افسران کو دوران پٹرولنگ 1029 SB نزد زینب مسجد سڑک کے کنارے پر 218 ڈبی میڈیسن Daclaget بیج نمبرB-044F91 مالیتی 992336 روپے جو ہیپاٹائٹس کے مریضوں کے لئے سرکاری ہسپتال میں میسر ہوتی ہے ملی ۔ اس سلسلے میں جب ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میاں چنوں ڈاکٹر عثمان ضیاء اور ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میاں چنوں ڈاکٹر نذیر ہراج کو اطلاع کردی رابطہ کرنے پر محکمہ صحت کے آفیسران نے بتایا کہ بیج نمبر کے ذریعے مختلف ہسپتالوں اور متعلقہ کمپنی سے پتہ کر رہے ہیں کہ میڈیسن متعلقہ ہسپتال سے چوری کی گئی ہے موٹر وے پولیس بیٹ نمبر 17 کے ڈی ایس پی عاکف نشاط باجوہ نے بتایا کہ میڈیسن موٹروے پولیس کے آفس میاں چنوں موجود ہے۔
میانچنوں‘ نیشنل ہائی وے سے سرکاری ادویہ برآمد‘ محکمہ صحت کا اظہار لاعلمی
Apr 22, 2022