اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت)وفاقی وزیر بحری امور فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ کے ملازمین کے مستقل کرنے کے بارے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظا ر کررہے ہیں امید کرتے ہیں کہ فیصلہ جلد آجائے گا جس کے بعد ان عارضی ملازمین کو مستقل کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ٹریڈ یونین اور افسران ملکر کے پی ٹی کو مزید فعال بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے جمعرات کے روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر بحری امور فیصل سبزواری نے کہا کہ کے پی ٹی کے ملازمین مستقل کرنے کے بارے میں ہائیکورٹ کے فیصلے کو انتظامیہ نے سپریم کورٹ میں چیلنج کررکھا ہے ہم سپریم کورٹ کے فیصلے کے منتظر ہیں جوبھی فیصلہ آئیگا اس پر من وعن عمل کریں گے اگر سپریم کورٹ نے ملازمین کی بحالی اور انہیںمستقل کرنے کا حکم دیا تو اہم ان پر عمل درآمد کریں گے ۔ فیصل سبزواری نے کہا کہ امید کرتا ہوں کہ ٹریڈز یونین اور افسران ملکر اس ادارے کو فعال بنائینگے ۔