لاہور ( کامرس رپورٹر) معروف موبائل برانڈ OPPOکی Fسیریز میں تازہ شمار، OPPO F21 Proکی پاکستان میں فروخت کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ جس میں پہلی مرتبہ Sonyکا فلیگ شپ سینسر IMX709، مائیکرولینس اور 4500 mAhکی بڑی بیٹری نصب ہے جو 33Wکے SUPERVOOCفلیش چارجنگ کے ساتھ آتا ہے،جو OPPO F21 Pro صارفین کے غیر معمولی تجربے کو یقینی بناتا ہے۔ یہ فون دو شاندار رنگوں میں دستیاب ہے جس میں Cosmic Blackاور Sunset Orangeشامل ہیں۔ ملک بھر سے صارفین اب یہ فون دراز پر 52,999روپے میں خرید سکتے ہیں۔ صارفین اس دلچسپ پیشکش سے بھی فائدہ حاصل کر سکتے ہیں، OPPO F21 Proکی ہر خریداری کے ساتھ OPPO Enco Budsپر 2500روپے کا واؤچر بھی ملے گا۔ بہترین OPPO F21 Proمیں جدید امیج اور کارکردگی کے پہلو کو مد نظر رکھا گیا ہے جبکہ اس میں انڈسٹری کا پہلا فائبر گلاس لیدر کا اسٹائلش جدید ڈیزائن شامل کیا گیا ہے۔ OPPO F21 Proمیں لیچی گرین لیدر فنس ہے جو پانی اور نشانات سے محفوظ رہتا ہے۔ اس کا غیر معمولی اور منفرد فلیٹ کناروں کا ڈیزائن سوچ سمجھ کر تیار کیا گیا ہے تاکہ فون کو استعمال کرنے کا ایک لاجواب تجربہ اور احساس حاصل ہوسکے۔ اس کا متاثر کن پروسیسر، سلم باڈی، طاقتور کیمرہ اور شاندار ظاہری شکل اس کو جدید ٹیکنالوجی کے شوقین افراد میں جلد مقبول کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔ فون کی دیگر خصوصیات میںوائی فائی 5، یوایس بی ٹائپ سی کنیکٹر، 3.5mmہیڈ فون جیک، v5.1بلو ٹوتھ، کے علاوہ اور بہت کچھ سرفہرست ہے۔ جبکہ نیا OPPO F21 Pro میں 8GB RAM اور 128 GB ROMموجود ہے ۔ تاہم OPPOکی RAM Expansionٹیکنالوجی سے 5GB RAMمزید Expansionبھی کی جاسکتی ہے۔ OPPO F21 Proمیں سیلفی کیلئے Sony IMX709 سیلفی سینسر نصب ہے جو 60فیصد زیادہ روشنی کیلئے حساس ہے جبکہ 35فیصد بہتر تصویر لینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ Sony HDRمصنوعی ذہانت (AI) کے استعمال سے روشنی، تصویر کی نوعیت اور بہتر کوالٹی کی سیلفی لیتا ہے۔
اوپو کی ایف سیریزمیں F21 Proکی فروخت کا آغاز کر دیا گیا
Apr 22, 2022