لاہور(خصوصی نامہ نگار) الخدمت فاؤنڈیشن وومن ونگ ٹرسٹ کی جانب سے الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت فلسطین میں جاری امدادی سرگرمیوں کے لئے 80لاکھ روپے کا امدادی چیک پیش کیا گیا۔ نائب صدر الخدمت فانڈیشن وومن ونگ ٹرسٹ لاہور صباثاقب نیالخدمت کمپلیکس میں امدادی رقم کا چیک سیکرٹری جنرل الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان شاہد اقبال کو پیش کیا۔اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر خبیب بلال ،مینجنگ ڈائریکٹر الخدمت ہیلتھ فاؤنڈیشن سفیا ن احمد خان اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔شاہد اقبال نے الخدمت فاؤنڈیشن وومن ونگ ٹرسٹ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وومن ونگ ٹرسٹ نے مشکل کی ہر گھڑی میں ہمارے شانہ بشانہ کام کیا ہے۔