اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے طلبہ کو سرٹیفکیٹ کے حصول میں دشواری سے بچالیا‘طلبہ کوبورڈ آنا پڑتا تھا جس کے باعث ایجنٹ مافیا بھی سرگرم تھی


کراچی (نیوز رپورٹر) کراچی کے اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے طلبہ کو سر  ٹیفکیٹ کے حصول میں دشواری سے بچالیا،اب انٹر مکمل کرنے والے طلبہ کو سر  ٹیفکیٹ وصول کرنے کیلئے بورڈ آنے کی ضرورت نہیں۔اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے طلبہ کے مفاد میں اہم فیصلہ کرلیا، انٹر مکمل کرنیوالے طلبہ کے سرٹیفکیٹس ان کے کالجوں میں بھیجے جائیں گے۔انٹر سرٹیفکیٹ وصول کرنے کیلئے طلبہ کو بورڈ آنا پڑتا تھا جس کے باعث ایجنٹ مافیا بھی سرگرم تھے ،چیئرمین ڈاکٹر سعید الدین نے میٹرک بورڈ کی طرز پر اقدامات شروع کردئیے۔پروفیسر سعیدالدین کے مطابق عدالتی احکامات کے بعد ڈیلی ویجز ملازمین کوبھی مستقل کر دیا گیا ہے۔ کئی سالوں سے جاری پریکٹس جس میں طلبہ کو خود انٹربورڈ آنا پڑتا تھا اب ختم کردی گئی ہے جبکہ انٹر میڈیٹ بورڈ میں امتحانی سسٹم کوبھی مزید مضبوط اور نقل سے مافیاسے بچانے کے اقدامات جاری ہیں۔

ای پیپر دی نیشن