میرپور ماتھیلو(نامہ نگار) سندھ ہاری کمیٹی کے چیئرمن مرحوم ماندہل شر کی بیٹی اور ڈہرکی کی رہائشی زرقا شر کی جانب سے ضلع گھوٹکی میں بڑھتی ہوئی بدامنی کے خلاف احتجاج۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہاری کمیٹی کے چیئرمین مرحوم ماندہل شر کی بیٹی اور ڈہرکی کی رہائشی زرقا شر کی جانب سے ضلع گھوٹکی میں بڑھتی ہوئی بدامنی کے خلاف ایس ایس پی آفس کے سامنے احتجاج کیا گیا۔ اس موقع پر زرقا شر نے میڈیا کو بتایا کہ میرا بیٹا یاسر شر ڈگری کالج میرپور ماتھیلو میں پڑھتا ہے اور ان کی موٹر سائیکل ڈھرکی کالج سے نامعلوم افراد چوری کر کے فرار ہوگئے اور ڈہرکی میں ایک ہی دن 4 چوریاں ہوئی ہیں، انہوں نے کہا کہ چور پکڑ کر پولیس کے حوالے کیے گئے لیکن پولیس نے ان سے بھاری رشوت لیکر چھوڑ دیا۔
ڈہرکی میں بدامنی کے خلاف مظاہرہ
Apr 22, 2022