پشاور(آئی این پی )رمضان المبارک میں اشیائے خورونوش کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو روکا نہ جاسکا، پشاور میں لیموں600 سے 700 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگے، روزہ داروں کیلئے لیموں کی خریداری ناممکن ہو گئی۔ موسم گرما میں افطاری میں شربت کثرت سے استعمال ہوتا ہے اور شربت میں لیموں کا ہونا بھی ایک لازمی جزو ہے ۔