بنک ملازمین کوقرضوں کی فراہمی: سالانہ بنیاد پر 20.9 فیصد بڑھوتری


کراچی (کامرس رپورٹر)بنکوں کے ملازمین کوقرضوں کی فراہمی میں مارچ میں سالانہ بنیادوں پر20.9 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔ سٹیٹ بنک کے مطابق مارچ میں بنکوں کے ملازمین کوقرضوں کاحجم 205 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال مارچ کے مقابلہ میں 20.9 فیصدزیادہ ہے۔ گزشتہ سال مارچ میں بنکوں کے ملازمین کوقرضوں کاحجم 170 ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا۔فروری کے مقابلہ میں مارچ میں بنکوں کے ملازمین کوقرضوں کی فراہمی میں 2.1 فیصدکی نمودیکھنے میں آئی ہے۔فروری میں بنکوں کے ملازمین کو201 ارب روپے کے قرضے فراہم کئے گئے جومارچ میں بڑھ کر205 ارب روپے ہوگئے۔

ای پیپر دی نیشن