کابینہ اورکمیونیکشن ڈویژنز کیلئے107 ارب 60کروڑ18لاکھ سے زائد فنڈز جاری

Apr 22, 2022


اسلام آباد(نامہ نگار)وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات وخصوصی اقدامات نے کمیو نیکیشن ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کیلئے مجموعی طور پر اب تک 57ارب 66کروڑ18لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردئیے ہیں۔ حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کیلئے رواں مالی سال کے دوران ایک کھرب 97ارب روپے سے زائدکے فنڈز مختص کئے ہیں۔اسی طرح کابینہ ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کیلئے مجموعی طور پر اب تک 49 ارب 94کروڑ  روپے سے زائد کے فنڈز جاری کیے گئے ہیں۔حکومت نے اس ڈویژن کیلئے68ارب روپے سے زائد کے فنڈز مختص کر رکھے ہیں۔

مزیدخبریں