راجہ وسیم حسن ایف پی سی سی آئی کی سٹینڈنگ کمیٹی آئرن و اسٹیل افیئر کے کنوینر مقرر


لاہور( کامرس رپورٹر )معروف صنعتکار وانجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے صدر،راجہ وسیم حسن فیڈریشن پاکستان چیمبرز آف کامرس و انڈسٹریز کی سٹینڈنگ کمیٹی آئرن و اسٹیل افیئرکے کنوینر مقرر کردیئے گئے۔ریجنل چیئرمین و نائب صدر وفاقی ایوان ہائے تجارت پاکستان محمد ندیم قریشی نے ان کی بطور کنوینر تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔راجہ وسیم حسن کو یہ اختیار دے دیا گیا کہ وہ پورے ملک سے پاکستان سٹیل سے وابستہ پروفیشنل اور تجربہ کار صنعتکار وں کوجن کی تعداد 9سے زائد نہ ہوں سٹینڈنگ کمیٹی آئرن و سٹیل افیئرکمیٹی میں بطور ممبر شامل کریں۔ راجہ وسیم حسن نے کہا کہ وفاقی ایوان ہائے تجارت نے انہیں جو ذمہ دراریاں تفویض کی ہیں وہ ان پر ایمانداری سے پورا اتریں گے۔

ای پیپر دی نیشن