وزیراعظم لئی ایکسپریس وے پرجنگی بنیادوں پرکام شروع کرائیں،زاہد بختاوری 

Apr 22, 2022


راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)وزیراعظم شہباز شریف چالیس سال سے التوا کا شکار لئی ایکسپریس وے منصوبے پر اپنی روایتی سپیڈ سے کام کا فوری آغاز کروائیں یہ راولپنڈی کے شہریوں کا اولین مطالبہ ہے سابق وزیر اعظم اس منصوبے کا باقاعدہ آغاز کر چکے ہیں تاخیری حربے استعمال کر کے منصوبے کو سیاسی انا کی بھینٹ چڑھانا راولپنڈی کے عوام سے زیادتی ہوگی ان خیالات کا اظہار چیئرمین انجمن شہریان راولپنڈی رجسٹرڈ زاہد بختاوری کی صدارت اور سرپرست اعلیٰ ایڈووکیٹ توفیق آصف کی سرپرستی میں منقعدہ اجلاس میں کیا گیا اجلاس میں شرجیل میر، شیخ عنایت اللہ، ڈاکٹر سلیم رضا راجہ۔ چوہدری عمران رشید۔ طاہرہ مشتاق۔ مولانا قاسم، بشیر سموئیل،موہن لال،سید عاطف علی شاہ، راجہ عمر ڈاکٹر ارشد محمود،اے ڈی عباسی مو جود تھے،  اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے زاہد بختاوری نے وزیر اعظم میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ لئی ایکسپریس وے جیسے میگا منصوبہ کی فوری تکمیل کیلئے سیاسی وابستگیوں کو بالائے طاق رکھنا ہوگا،کیونکہ 2007 میں جب یہ منصوبہ شروع ہوا تو نیوکٹاریاں سے عمار چوک تک گیارہ کلومیٹر لمبے ایکسپریس وے اور فلڈ چینل منصوبے کی لاگت صرف 17 ارب روپے تھی لیکن عوامی فلاحی منصوبے میں پندرہ سال تاخیر ہونے کی وجہ سے اب منصوبے کی لاگت اسی ارب تک جاپہنچی ہے۔اگر چہ خوش آئند بات یہ ہے کہ اس کی لمبائی نیوکٹاریاں سے ہائی کورٹ راولپنڈی تک مجموعی طور پر 17 کلومیٹر کردی گئی ہے وزیر اعظم اسلام آباد میٹرو کی طرح ایکشن لیں منصوبے کا دورہ کرکے جنگی بنیادوں پرکام شروع کرائیںاور اس کی تکمیل کی نگرانی کریں سواں کیمپ سے آئی جی پی روڈ تک سگنل فری منصوبے کی تکمیل سے شہر سے ٹریفک کا گھمبیر مسئلہ حل ہوگا اور شہری سکھ کا سانس لیں گئے زاہد بختاوری نے خبردار کیا کہ اگر اس منصوبے میں تاخیر کی گئی تو آئندہ الیکشن میںراولپنڈی کے عوام حکومتی جماعت کومسترد کرنے میں عارمحسوس نہیں کرینگے۔

مزیدخبریں