راولپنڈی(جنرل رپورٹر) کنٹونمنٹ بورڈ چکالہ کے علاقوں ٹاہلی موہری بکرامنڈی روڈ کے دونوں اطراف نالوں کی تعمیر اور سڑک کو کارپٹ کرنے کیلئے کی گئی کھدائی راہ گیروں اور تاجروں کیلئے وبال جان بن گئی، ٹاہلی موہری اور بکرامنڈی روڈ کی سڑک کو کھودا گیا تاکہ کا رپٹ کیا جا سکے سڑک کی کھدائی کی گئی تو ٹریفک چلنے کی وجہ سے دھول کے باعث سانس لینا دشوار ہو چکا ہے۔
خریداری کیلئے آنے والے شہری وں تاجروں اور مکینوں کومشکلات میں پھنسا دیا گیا جبکہ دونوں اطراف کے نالوں کو توڑ کر کنکریٹ پائپ ڈالنے کا کام بھی شروع ہو چکا ہے کھدائی سے نکلنے والی مٹی کو سڑک پر پھینک دیا گیا ہے اور ہر طرف کیچڑ جس سے گاڑیوں موٹر سائیکل والے افراد مسائل کا شکار ہو چکے ہیں، کر ینیں اور ٹریکٹر ٹرالیوں نے الگ سے مسائل کھڑے کر رکھے ہیں ، شہریوں تاجروں اور مکینوں نے اپیل کی ہے کام جلد ختم کیا جائے تاکہ دھول اور کیچڑ سے چھٹکارہ مل سکے۔