راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) کمشنر راولپنڈی نور الامین مینگل کے حکم پر ضلع بھر میں گراں فروشوں کے خلاف کاروائی کے دوران گز شتہ 24 گھنٹوں میں ضلع بھر میں 1357چھا پوں کے دوران189 خلاف وزریاں ر پورٹ ہونے پرمجموعی طور پر216500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ2عمارتیں سیل کر کے2 ایف آئی آردرج کروائی گئیںاور5افرادگرفتارکئے گئے پرا ئس مجسٹر یٹس کی روزانہ کی کارکردگی کے لئے منعقدہ جائزہ اجلاس میں کمشنر کو بتایا گیاکہ تحصیل گو جر خان میں 236 چھا پوں میں 13خلاف ورزیاں اور 31ہزار روپے کا جرمانہ عائدکیا گیاکلر سیداں میں 160چھا پے، 22 خلاف ورزیوں میں 15ہزار روپے کا جرمانہ عائدکیا گیا۔مری میں 30چھا پے پر 4خلاف ورزیوں میں 3ہزار روپے کا جرمانہ عائدکیا گیا راولپنڈی کینٹ میں 203 چھاپوں پر 14خلاف ورزیوں میں 16500روپے کا جرمانہ جبکہ 2 گرفتاریاں کی گئیں راولپنڈی (سٹی) میں 109چھا پوں کے دوران 14خلاف ورزیوں پر 36ہزار روپے جرمانہ کیا گیا راولپنڈی (صدر) میں 271چھا پوں کے دوران 79خلاف ورزیوں میں 30ہزارروپے کا جرمانہ 2 عمارتیں سیل جبکہ 1گرفتاری کی گئی تحصیل ٹیکسلا میں 171 چھا پوں کے دوران 32 خلاف ورزیوں میں 85ہزار روپے کا جرمانہ،2ایف ٓائی آر جبکہ2گرفتاریاں کی گئیں۔