لاہور(سپورٹس ڈیسک ) سربیا کے ٹینس سٹار نوواک جوکووچ نے روس اور بیلاروس کے کھلاڑیوں پر پابندی لگانے کے فیصلے پر ومبلڈن انتظامیہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ نوواک جوکووچ نے کہا کہ میں جنگ کی ہمیشہ مذمت کروں گا، مجھے اندازہ ہے جنگ کی کتنی تکلیف ہوتی ہے۔ ومبلڈن کے فیصلے کی حمایت نہیں کرسکتا، جب سیاست کھیل میں مداخلت کرتی ہے تو اس کا نتیجہ اچھا نہیں ہوتا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز روس اور بیلاروس کے کھلاڑیوں پر سب سے بڑے ٹینس ایونٹ ومبلڈن چیمپئن شپ میں شرکت پر پابندی لگادی گئی تھی۔یوکرائن پر حملے کی وجہ سے روس اور بیلاروس کے کھلاڑیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔خیال رہے کہ ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ رواں برس 27 جون سے 10 جولائی تک ہوگی۔
روسی ‘بیلاروسی کھلاڑیوں پر پابندی، نوواک کی ومبلڈن انتظامیہ پر کڑی تنقید
Apr 22, 2022