لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے گلوسٹر شائر کیخلاف اپنی کارکردگی سے بہت کم عرصے میں یارکشائر انتظامیہ کو متاثر کیا ہے۔ یارکشائر کے 51 سالہ منیجنگ ڈائریکٹر ڈیرن گف نے رؤف کے بارے میں کہا کہ وہ ایک اچھا لڑکا ہے۔ حارث رؤف کا کاؤنٹی کا تجربہ اسے ایک مکمل باؤلر بنانے کی طرف ایک طویل سفر طے کریگا اوران کے پاس یہ دکھانے کا اچھا موقع ہے کہ وہ ریڈ بال میں بھی کافی خطرناک ہیں۔ انہیں حارث روف سے توقعات بہت زیادہ ہیں، اس نے بنیادی طور پر چار اوورز کی بائولنگ زیادہ کی ہے اس لیے وہ ابھی کچا ہے ، وہ مجھے اپنے آپ کی تھوڑی سی یاد دلاتا ہے۔ ہمارے پاس اچھا باؤلنگ اٹیک ہے لیکن کسی ایسے شخص کی ضرورت تھی جس کی تیز رفتار ہو۔ حارث رؤف چھ گیمز کیلئے یارکشائر کیلئے دستیاب ہوں گے۔
کاؤنٹی کھیلنے کا تجربہ حارث رئوف کومکمل بائولر بنا دیگا : ڈیرن گف
Apr 22, 2022