لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو سال 2021 کا وزڈن لیڈنگ ٹی ٹونٹی کرکٹر قرار دیدیا گیا۔قومی کرکٹر محمد رضوان نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ٹی ٹونٹی کرکٹر آف دی ایئر کے بعد وزڈن لیڈنگ ٹی ٹونٹی کرکٹر 2021 کا ایوارڈ حاصل کر لیا۔محمد رضوان نے گزشتہ برس 29 میچوں میں 73 اعشاریہ 6 کی ایوریج سے ایک ہزار 326 رنز بنائے تھے۔واضح رہے کہ محمد رضوان نے ٹاپ آرڈر پر پاکستان کیلئے بااثر کردار ادا کیا۔ ان کی شاندار پرفارمنس نے پاکستان کو متحدہ عرب امارات میں 2021 کے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک پہنچایا۔محمد رضوان نے 2021 کے ٹورنامنٹ میں سنسنی خیز کھیل پیش کیا۔ انہوں نے بھارت کیخلاف ناقابل شکست 79 رنز سمیت متعدد میچ جیتنے والی اننگز کھیلی تھیں۔وکٹ کیپر و بیٹر کی کامیابی صرف بین الاقوامی میدان تک محدود نہیں رہی، وہ ڈومیسٹک کرکٹ کے ساتھ ساتھ 2021 پاکستان سپر لیگ میں بھی شاندار کارکردگی دکھائی تھی۔اس کے علاوہ انگلینڈ کے جو روٹ وزڈن کے لیڈنگ کرکٹر آف دی ایئر کا ایواڈ حاصل کیا جبکہ جنوبی افریقہ کی لیزل لی نے لیڈنگ ویمن کرکٹر آف دی ایئر کا اعزاز حاصل کیا۔جسپریت بمرا، ڈیون کانواے، اولی رابن سن، روہت شرما اور دین وین نکرک 5 بہترین وزڈن آف دی ایئر کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔