لاہور(خبر نگار)اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے راولپنڈی، گجرات، جھنگ اور فیصل آباد میں کارروائیوں کے دوران محکمہ مال کے ملازمین سمیت 4 افراد کو گرفتار کر کے رشوت کی رقم بھی برآمد کر لی۔ ترجمان اینٹی کرپشن پنجاب کے مطابق راولپنڈی میں کارروائی کے دوران پٹواری محمد شہزاد کو40ہزار روپے رشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ گجرات سے پٹواری توصیف حسین کو ٹریپ ریڈ کے ذریعے گرفتار کیا گیا۔ملزم نے شہری سے 60 ہزار روپے رشوت وصول کی جس کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن گجرات میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ کارروائی کے دوران نشانذدہ نوٹ بھی برآمد کئے گئے۔ جھنگ سے رجسٹری محرر محمد زمان کو 10 ہزار روپے رشوت وصول کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ محمد زمان نے شہری سے 40 ہزار رشوت لی اور مزید 10 ہزار روپے کا مطالبہ کیا۔ملزم کیخلاف تھانہ اینٹی کرپشن جھنگ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ فیصل آباد میں شہری کی زمین جعلسازی سے حاصل کرنے والے اشتہاری ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ملزم محمد رفیق نے دیگر ملزمان کی ملی بھگت سے 27 کنال زمین کا انتقال اپنے نام پر درج کروایا۔اینٹی کرپشن پنجاب نے مقدمہ نمبر 34/19 میں مطلوب ملزم کو 3 سال بعد گرفتار کر کیا۔
اینٹی کرپشن کے چھاپے ‘محکمہ مال کے 4ملازمین رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار
Apr 22, 2022