رحیم یارخان و نواح میں لیموں نایاب ٗ قیمت 8 سو روپے فی کلو تک جاپہنچی


رحیم یارخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر)رحیم یارخان و نواح میں لیموں نایاب ٗ قیمت 8 سو روپے فی کلو تک جاپہنچیرحیم یارخان شہر سمیت گرد نواح میں لیموں نایاب،منافع خوروں نے قیمتیں بڑھا کر بلیک میںفروخت کرنا شروع کردیا۔ رمضان المبارک میں اشیائے خورونوش کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو روکا نہ جاسکا، رحیم یارخان شہر اور نواحی علاقوں میں لیموں 800سے 900 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگے،دوسری جانب سبزی فروشوں کا کہنا ہے کہ ذخیرہ اندوزی کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، مانگ میں اضافے اور آسمان سے باتیں کرتی قیمت سن کر روزہ دار مایوسی سے خالی ہاتھ لوٹ جاتے ہیںسبزی منڈی میں آئے خریداروں نے کہاکہ رمضان المبارک سے قبل یہی لیموں 60 سے 70 روپے کلو تھا،سبزی منڈی کے آڑھتیوں کا موقف ہے کہ کھپت کے مقابلے سپلائی کم ہورہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن