رحیم یارخان : رمضان بازاروں میں آٹا اور چینی کی قیمتیں کم نہ ہوسکیں

رحیم یارخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر) رحیم یارخان کے رمضان بازاروں میں آٹا اور چینی کی قیمتیں کم نہ ہوسکیں۔ رمضان بازاروں میں آٹے کا دس کلو کا تھیلا 450 روپے اور چینی 80 روپے فی کلو میں فروخت کی جارہی ہیں، جبکہ وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی جانب سے چینی کی قیمت 70 روپے فی کلوگرام اور آٹے کے 10کلوگرام تھیلے کی قیمت 400 روپے مقرر کرنے کا اعلان کیا گیا تھا،شہریوں کا کہنا ہے کہ رمضان بازاروں میں چینی کی قیمتیں کم نہ ہونے کی وجہ سے چینی کے سٹالز خالی پڑے ہیں،شہریوں کا کہنا ہے کہ رمضان بازاروں میں قطاروں میں لگا کر 80 روپے فی کلو میں باریک چینی فروخت کی جارہی ہے جبکہ عام دکانوں پر اس سے زیادہ معیاری چینی 85 روپے فی کلو میں مل جاتی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن