ملتان (سپیشل رپورٹر)مسافروں کو آرام دہ سفرفراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈی ایس ریلوے ملتان ڈویژن نوید مبشر چوہدری نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت ملتان تا راولپنڈی چلنے والی تھل ایکسپریس کے افتتاح کے موقعہ پرکیا۔انھوں نے کہا۔کہ مسافروں کی سہولت کیلئے تھل ایکسپریس میں ایک اے سی سٹینڈرڈ،سات اکانومی نئی کوچز ٗایک پاور وین ٗبریک وین اور آرام دہ سیٹیں لگائی گئی ہیں۔ملتان سے یہ ٹرین مظفرگڑھ،کوٹ اددو،لیہ،کروڑ لعل عیسن، بھکر ،دریاخان،کلورکوٹ ٗپپلاں ، کندیاں ، میانوالی ،داود خیل،پائی خیل،چھب انجرا،جنڈ،بسال،اٹک سٹی ،ٹیکسلا،حسن ابدال،گولڑہ شریف اور راولپنڈی تک مسافروں کو آرام دہ سفرفراہم کرے گی۔ڈی ایس ملتان ڈویڑن نوید مبشر چوہدری کے ہمراہ اسٹنٹ کمرشل آفیسر شاہ جان عالم اورشوکت علی تھے۔